مولانا فضل الرحمن کا امام کعبہ اور سعودی وزیر مذہبی امور کے اعزاز میں اعشائیہ ،وفاقی وزرا اور اہم مذہبی رہنماؤ ں کی شرکت

مولانا فضل الرحمن کا امام کعبہ اور سعودی وزیر مذہبی امور کے اعزاز میں ...
مولانا فضل الرحمن کا امام کعبہ اور سعودی وزیر مذہبی امور کے اعزاز میں اعشائیہ ،وفاقی وزرا اور اہم مذہبی رہنماؤ ں کی شرکت

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پشاور کے فائیو سٹار ہوٹل میں امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب اور سعودی وزیر مذہبی امور صالح بن عبدالعزیز بن محمد الشیخ  کے اعزاز میں پر تکلف اعشائیہ دیا جس میں اہم سیاسی و مذہبی قائدین کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ  الشیخ صالح بن محمد آل طالب اور سعودی وزیر مذہبی امور صالح بن عبدالعزیز بن محمد الشیخ سعودی وفد کے ہمراہ پشاور پہنچے تو ائیر پورٹ پر معزز مہمانوں کا پر تپاک استققبال کیا گیا ،مولانا فضل الرحمن نے معزز سعودی مہمانوں کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جس میں گورنر خیبر پختونخوا اقبا ل ظفر جھگڑا، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری،مفتی  تقی عثمانی ،وفاقی وزرا اکرم خان درانی ،سردار محمد یوسف ،علامہ طاہر محمود اشرفی ،مولانا مسرور نواز جھنگوی ،پیر ذوالفقار احمد نقشبندی ،مولانا محمد امجد خان سمیت خیبر پختونخوا اوربلوچستان اسمبلی کے ممبران اسمبلی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت بڑی تعداد میں اہم افراد نے شرکت کی ۔

مزید : پشاور


loading...