’’عینک والا جن‘‘ کا خصوصی شو، بیماری کے باوجود زکوٹ کی شرکت

’’عینک والا جن‘‘ کا خصوصی شو، بیماری کے باوجود زکوٹ کی شرکت

لاہور(کلچرل رپورٹر) گزشتہ روز الحمراء ہال نمبر تین میں منعقد ہونے والے ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کے خصوصی شو میں ممتاز شاعر ڈاکٹر کنول فیروز، شاعرِ پاکستان اور کالم نگار پروفیسر ناصر بشیر اور ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محترمہ ثمن راج نے شرکت کی۔ انہوں نے حسیب پاشا المعروف ہامون جادوگر کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہ ڈراما بچوں کے لئے جہاں تفریح کا سامان مہیا کرتا ہے وہاں یہ ان کی تعلیم و تربیت کا کام بھی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ڈراما ’’عینک والا جن ‘‘ ہر اتوار کو الحمرا آرٹس کونسل کے تعاون سے بچوں کے لئے مفت پیش کیا جاتا ہے۔ پچھلے ساڑھے سات برسوں سے یہ سلسلہ جاری ہے، منا لاہوری المعروف زکوٹ ا جن بھی بیماری کے باوجود اپنا کردار ادا کرتے رہے۔ دیگر اداکاروں میں کاظم پاشا، جمال پاشا، فریحہ قمر شامل ہیں۔ کنول فیروز اور محترمہ ثمن راج کو پروفیسر ناصر بشیر نے الحمرا آرٹس کونسل کی طرف سے شیلڈیں پیش کیں۔

مزید : کلچر


loading...