صبا قمر اور علی کاظمی ’’باغی‘‘ میں پہلی مرتبہ اکٹھے جلوہ گر ہونگے

صبا قمر اور علی کاظمی ’’باغی‘‘ میں پہلی مرتبہ اکٹھے جلوہ گر ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار علی کاظمی اور صبا قمر نئی ڈرامہ سیریز’’باغی‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق عمیرا احمد کی کہانی پر بننے والی نئی ڈرامہ سیریز میں صبا قمر اور علی کاظمی پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔علی کاظمی نے اس بارے ایک بیان میں کہا ہے کہ باغی آئندہ ماہ مئی سے آن ائر ہو گی اور لوگوں کو پسند آئے گی۔انھوں نے بتایا کہ باغی میں سرمد سلطان کھوسٹ بھی ایک اہم رول میں نظر آئیں گے۔علی کاظمی نے بتایا کہ وہ ایک اور ڈرامہ’’اور تم میری محبت ہو‘‘ میں بھی کام کر رہے ہیں جو ایک دلچسپ لو سٹوری ہے، ڈرامے میں سماج اور برادریوں کا تفرقہ موضوع بنایا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -