لارا کرافٹ میں کام سے قبل منشیات ٹیسٹ سے گزرنا پڑا ،انجلینا
لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ فلم لارا کرافٹ میں کام سے قبل انہیں منشیات کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2001 میں ریلیز ہونیوالی فلم لارا کرافٹ میں کام سے قبل انہیں منشیات کے ٹیسٹ کی آزمائش سے گزرنا پڑا تھا،اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت ان کے بارے میں یہ افواہیں تھیں کہ وہ منشیات کا استعمال کرتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار نے جب ان سے کردار کے متعلق بات کی تو ساتھ ان سے یہ ٹیسٹ کرانے کا تقاضا کیا تھا اور کہا تھا کہ منشیات کے ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ہی ان کے حتمی انتخاب کا فیصلہ ہو گا کیونکہ انہیں اس کردار کے لئے ایسی اداکارہ کا انتخاب کرنا ہے جو منشیات کا استعمال نہ کرتی ہو،ان کا یہ ٹیسٹ کلئیر ہوا تب انہیں یہ کردار ادا کرنے کا موقع ملا،یہ فلم نہ صرف ان کی وجہ شہرت بنی بلکہ فلم پر انہیں کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،انہیں فخر ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بنیں۔