ویناملک کے ملی نغمے کی ریکارڈنگ مکمل

ویناملک کے ملی نغمے کی ریکارڈنگ مکمل
 ویناملک کے ملی نغمے کی ریکارڈنگ مکمل

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ویناملک نے ملی نغمے کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ہے جس کی وڈیو شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ویناملک بہت جلد’’اے دشمن وطن‘‘کے عنوان سے ایک گیت کی وڈیو ریلیز کررہی ہیں جس میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا جبکہ اس میں دہشت گردی کے خلاف شہداکی قربانیوں کا ذکر بھی کیا جارہا ہے ۔یہ گیت لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کاظم حسین شاہ نے تحریرکیا ہے جس کے کمپوزر عرفان سلیم ہیں جبکہ اس کا میوزک سہیل عباس نے تیارکیا ہے ۔یہ گانا وینا ملک کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...