عمانی گلوکار نے بھارتی سنگنگ رئیلٹی شو جیت لیا

عمانی گلوکار نے بھارتی سنگنگ رئیلٹی شو جیت لیا
 عمانی گلوکار نے بھارتی سنگنگ رئیلٹی شو جیت لیا

  


مسقط(آن لائن)ہیثم محمد رفیع نوجوان عمانی گلوکار نے بھارت میں جاری سنگنگ رئیلٹی شو میں جیت کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق بھارتی نجی چینل اسٹار پلس پر لگنے والے شو ’’دل ہے۔ہندوستانی‘‘ میں کئی ممالک جن میں امریکہ اور روس شامل ہے، سے کئی مہارت رکھنے والے گلوکار آئے ہوئے تھے۔اس شو کے ججز میں کرن جوپر ، میوزک ڈائریکٹر شیکھر راوجینی ، ریپر بادشاہ اور سنگر شلمالی شامل تھے۔سنجے دلال ، جو کہ’’ ٹیلنٹ ہنٹرز عمان ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیں ، انہوں نے ہیتھم کو اس رئلٹی گیم شومیں اسپانسر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ’’ مجھے معلوم تھا کہ ہیتھم محمد رفیع ہی گیم شو جیتے گا۔میں اس کو ہمیشہ یہی کہتا تھا کہ تم ہی فاتح ہو۔‘‘ ہیتھم کے والد محمد رفیع ایک معروف سنگر ہیں اور اس کے استاد ہیں۔ہیتھم بچپن سے ہی ہندوستانی اور پاکستانیوں کے درمیان رہا تھا جس سے اس کی ہندی اور اردو اچھی ہوگئی۔

مزید : کلچر


loading...