فلم’’دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘میں ولن کا کام چیلنج تھا، چارلیز تھیرون
لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی وڈ سٹار اداکارہ چارلیز تھیرون نے کہا ہے فاسٹ اینڈ فیوریس سلسلے کی آٹھویں اور نئی فلم’’دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘میں ولن کے طور کام کرنا ان کے ایک بڑا چیلنج تھا۔انھوں نے فلم کی پروموشن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اس فلم فرنچائز کا حصہ بننا نہ صرف ان کے لئے ایک اعزاز ہے بلکہ ان کا فلم میں کردار ان کے لئے چینجنگ تھا،فاسٹ کی ٹیم ایک خاندان کی طرح ایکدوسرے سے جڑی ہوئی تھی اور اس فلم میں طاقتور ولن کے طور اس خاندان کے اتحاد کو توڑنے میں ان کو بہت مزا آیا۔فلم کے ہدایتکار ایف جے جے ہیں۔