لولیا وینتر بھی سلمان خان کے لیے گنگنانے لگیں

لولیا وینتر بھی سلمان خان کے لیے گنگنانے لگیں
 لولیا وینتر بھی سلمان خان کے لیے گنگنانے لگیں

  


ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکار سلمان خان کی قریبی دوست لولیا وینتر نے تقریب میں ’’لگ جا گلے‘‘ گانا گاکر سب کو حیران کردیا لیکن یہ گانا لولیا نے سلمان خان کے لیے گایا ہے یا نہیں یہ لولیا ہی جانتی ہیں۔بالی وڈ اداکار سلمان خان کی قریبی دوست لولیا وینتر جو ان دنوں معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار ہمیش رشمیا کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں لولیا اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اور بہت جلد لولیا کا نیا البم بھی آنے والا ہے ، گزشتہ دنوں لولیا ہمیش رشمیا کے ساتھ ایک تقریب میں اس وقت نگاہوں کا مرکز بن گئیں جب انہوں نے اپنی آواز میں لتا مینگیشکر کا مشہور گانا ’ لگ جا گلے‘ گاکر سب کو حیران کردیا۔

مزید : کلچر


loading...