آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بعض حصوں میں بارش جبکہ اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بعض حصوں میں بارش جبکہ اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے ...
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بعض حصوں میں بارش جبکہ اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آئند ہ 24گھنٹوں میں ملک کے بعض حصوں میں بارش جبکہ اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

مولانا فضل الرحمن کا امام کعبہ اور سعودی وزیر مذہبی امور کے اعزاز میں اعشائیہ ،وفاقی وزرا اور اہم مذہبی رہنماؤ ں کی شرکت

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں کاکے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ 24گھنٹوں کا دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اگلے 48گھنٹوں کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج گیانا میں کھیلا جائے گا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے موسم کی تفصیلات کے مطابق کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کیساتھ ڑالہ باری بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر میں ریکارڈ ہوئی جس کے مطابق کوٹلی 116، راولاکوٹ114، گڑھی دوپٹہ69،مظفر آباد31، جبکہ پنجاب میں جہلم74، منگلا66، ٹوبہ ٹیک سنگھ59، منڈی بہاو?الدین55، سرگودھا (سٹی55، ائیرپورٹ47)، جوہرآباد، چکوال51، گجرات45، سیالکوٹ (کینٹ33، ائیرپورٹ27)، گوجرانوالہ29، مری29، اسلام آباد(زیروپوائنٹ17، سیدپور13، بوکرہ11، گولڑہ04)، بھکر12، نورپورتھل09، راولپنڈی (شمس آباد09، چکلالہ08)، لاہور (سٹی08، ائیرپورٹ03)، فیصل آباد، ملتان، لیہ05، بہاولنگر، میانوالی03، قصور، ڈی جی خان، جھنگ02، کامرہ01،اسی طرح گلگت بلتستان میں سکردو47، چلاس39، بونجی30، استور22، گوپس13، گلگت 19، بگروٹ08، جبکہ خیبرپختونخوامیں مالم جبہ19، دیر13، میرکھانی11، کاکول11، پٹن 10، بالاکوٹ 09، چیراٹ 08، ڈی آئی خان06، رسالپور 06، سیدوشریف05، دروش 04، کالام04، کوہاٹ 03، پاراچنار 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ استور 12 انچ، سکردو 06 انچ برف باری ہوئی.

اسلام آباد مردم شماری کا سیکورٹی پلان تیار، 1600ٹیمیں گھروں کو شمار کریں گی

آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق دادو 39، میرپور خاص 39،شہید بینظیرآباد ،مٹھی، چھور 36 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

مزید : ماحولیات


loading...