شاہینوں کا آج کالی آندھی سے پہلے ون ڈے میں ٹکراؤ ہو گا

شاہینوں کا آج کالی آندھی سے پہلے ون ڈے میں ٹکراؤ ہو گا

گیانا (نیٹ نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج گیانا میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا،دونوں ٹیموں کوورلڈ کپ2019میں رسائی کیلئے سیریز میں فتح کا چیلنج درپیش ہوگا، دونوں ٹیمیں اب تک 16 سیریز کھیل چکی ہیں، 9 میں گرین شرٹس اور6 سیریز میں ویسٹ انڈیز نے جیتیں جبکہ ایک سیریز برابری پر ختم ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ون ڈے آج گیانا میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں گیانا پہنچ چکی ہیں جہاں دونوں ٹیموں نے سخت پریکٹس کی کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بابر اعظم کو بیٹنگ کے گر سکھائے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز میں آرام کرنے والے محمد عامر ون ڈے میچز میں ان ایکشن ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اب تک سولہ سیریز کھیل چکی ہیں، 9 میں گرین شرٹس فاتح رہے اور چھ سیریز میں فتح نے ویسٹ انڈیز کے قدم چومے جبکہ ایک سیریز برابری پر ختم ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...