پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ ٹرافی کی رونمائی تقریب

پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ ٹرافی کی رونمائی تقریب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے تحت 16 اپریل سے شروع ہونیوالی پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ کی لاہور کے مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ تھے۔ اس موقع پر سکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان، گوگی علاؤ الدین، چیئرمین پاکستان ن کرکٹ بورڈ شہریار خان، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار ، سیکرٹری شیراز سلیم، ایم ڈی ایف ایم سی فاروق شاہد، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہرسلطان،فلائٹ لیفٹیننٹ سکندر،نائب صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن طارق فاروق رانا، محمد منصور، سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال اور سکواش فیملی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم نے بتایا کہ سات ٹیمیں اس اولین لیگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اگلے ایڈیشنز میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ہر ٹیم میں سات کھلاڑی شامل ہیں جن میں ہر ایج گروپ کے ساتھ ساتھ ایک خاتون کھلاڑی بھی شامل ہے۔ اگلے ایڈیشن میں لیگ کا دائرہ کارپورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ ٹیموں میں سروس سٹارز، جی این سی نکس، ایف ایم سی سٹرائیکرز، ڈائمنڈ،پینٹس لائنز، ٹریٹ فالکنز، ٹرسٹ میوریکس اور میٹرکس ٹائیگرز شامل ہیں۔شیراز سلیم نے بتایا کہ سکواش کے عروج کی طرف پہلا قدم رکھا ہے۔ یہ لیگ ہر کوارٹر میں ایک بار منعقد کریں گے۔ جہانگیر خان تو نہیں مگرکچھ چیمپئن ضرور ابھر کر سامنے آئیں گے۔ اس کے بعد خوبصورت ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی جس میں صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ، جہانگیر خان، ایم ڈی ایف ایم سی فاروق شاہد اور ڈاکٹر ندیم مختار نے حصہ لیا۔ ٹیموں نے خوبصورت مارچ پاسٹ بھی کیا۔سات ٹیموں میں ٹوٹل 49 کھلاڑی شریک ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...