مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا
 مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں میری آخری سیریز ہوگی۔کوشش ہو گی کہ اس سیریز میں بہتر پرفام کر کے اپنی آخری سیریز کو یادگار بناؤں۔کیرئیر میں جتنی بھی کرکٹ کھیلی اس پر مطمئن ہوں۔کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بننا یادگار لمحہ تھا۔پاکستان کے لئے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔قذافی اسٹیڈیملاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں میری آخری سیریز ہوگی ، کوشش ہو گی کہ اس سیریز میں بہتر پرفام کر کے اپنی آخری سیریز کو یادگار بناؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیرئیر میں جتنی بھی کرکٹ کھیلی اس پر مطمئن ہوں لیکن خواب تھا کہ پاکستان کے لئے ورلڈ کپ جیت کر لاتا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بننا یادگار لمحہ تھا۔کرکٹ کے لیے اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہمیشہ اچھا کرنے کا سوچا ہے ۔گزشتہ خراب کارکردگی پر انہوں نے بتایا کہ آخری 6 ٹیسٹ میں صلاحیت کے مطابق نہ کھیل سکے تاہم6 ، 7 سال میں ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن سے متعلق سوال کا جواب سلیکشن کمیٹی دے سکتی ہے، ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیاں آخری 6 ٹیسٹ کی پرفارمنس دیکھ کر کی گئیں۔مصباح الحق نے کہا کہ کپتان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے، ہمیں سرفراز احمد پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ سب کو اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز نہ ہونے پر افسوس ہے ۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے جو کچھ حاصل کیا اس سے مطمئن ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بننا یادگار لمحہ تھا۔کرکٹ کے لیے اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہمیشہ اچھا کرنے کا سوچا۔گزشتہ خراب کارکردگی پر انہوں نے بتایا کہ آخری 6 ٹیسٹ میں صلاحیت کے مطابق نہ کھیل سکے تاہم6 ، 7 سال میں ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن سے متعلق سوال کا جواب سلیکشن کمیٹی دے سکتی ہے، ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیاں آخری 6 ٹیسٹ کی پرفارمنس دیکھ کر کی گئیں۔مصباح الحق نے 2012 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ ورلڈ کپ 2015 کے بعد وہ ون ڈے سے کنارہ کش ہو گئے

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...