مصباح الحق ہمارے قومی ہیرو ہیں،ڈی جی سپورٹس
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق نے پاکستان کیلئے ریکارڈ بنائے ان کی کپتانی میں پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار پہلی پوزیشن پر آئی جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے مزید کہا کہ مصباح الحق نے اپنے کیرئیر کے عروج پر ریٹائرمنٹ لی، مصباح الحق ہمارے قومی ہیرو ہیں ان کی کرکٹ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔