کرکٹر کا بیوی پر تشدد، عدالت کا فیصلے پر نظر ثانی کا اعلان

کرکٹر کا بیوی پر تشدد، عدالت کا فیصلے پر نظر ثانی کا اعلان

لندن( نیٹ نیوز )برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر مصطفی بشیر کو اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے کے الزام میں کم سزا سنائے جانے کے بعد فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ مصطفی بشیر پر گذشتہ ماہ اپنی بیوی کو کرکٹ بیٹ سے پیٹنے اور اسے بلیچ پلانے کا الزام تھا جس کے بعد مانچسٹر کراؤن کورٹ نے انھیں معطل سزا سنائی تھی۔بشیر کے وکلا نے موقف پیش کیا تھا کہ اگر عدالت نے انھیں سزائے قید دی تو ان کا کرکٹ کریئر ختم ہو جائیگا اور لنکاشائر کرکٹ کلب کی طرف سے دیا جانے والا کنٹریکٹ ان کے ہاتھ سے نکل جائیگاتاہم انسانی اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے جج رچرڈ مارشل کے معطل سزا کے فیصلے کے بعد شدید ردِ عمل ظاہر کیا تھا اس کے علاوہ جب لنکاشائر کرکٹ کونسل نے بشیر کے کیس کی تفصیلات میڈیا میں دیکھیں تو انھوں نے اس بات کی تردید کی کہ انھوں نے بشیر کو کسی بھی قسم کے کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...