ویسٹ انڈیز کے زوال کی ذمہ دار متکبر کیریبئین لیگ ہے ، ویوین رچرڈز

ویسٹ انڈیز کے زوال کی ذمہ دار متکبر کیریبئین لیگ ہے ، ویوین رچرڈز
 ویسٹ انڈیز کے زوال کی ذمہ دار متکبر کیریبئین لیگ ہے ، ویوین رچرڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا( نیٹ نیوز )ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز کرکٹر سر ویوین رچرڑذ نے 'متکبر' کیریبئن انتظامیہ پر ویسٹ انڈین کرکٹ کے زوال کا الزام عائد کیا ہے اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے وہ خود کو کھلاڑیوں جتنا اہم سمجھتے ہیں۔ ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم جون میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے جس میں آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور سنہ 2019 کے عالمی کپ میں بھی اس کی شرکت خطرے سے دوچار ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے اور یہ سیریز عالمی کپ میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے بیشتر کھلاڑی اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ایک انٹرویو میں رچرڈز کا کہنا تھا کہ 'آپ کی انتظامیہ متکبر ہے، لڑکے اپنی مرضی سے انتخاب کریں گے۔'ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کھلاڑی غریب خاندانوں سے ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ انتظامیہ کے کچھ افراد یہ سجھتے ہیں کہ وہ اتنے ہی اہم ہیں جنتے میدان میں کھلاڑی۔ ایسا نہیں ہے۔'گذشتہ کئی برسوں میں ویسٹ انڈیز کے کئی نامور کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹرکٹ سے انکار کرتے ہوئے مختلف ٹی 20 لیگز کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔