صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ آج شروع ہوگی

صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ آج شروع ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ آج شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ عقیل خان، سارہ محبوب، سارہ منصور اور ہیرا عاشق سمیت ملک بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ 12 اپریل تک جاری رہنے والا ٹورنامنٹ پی ایس بی ٹینس کورٹس میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے نامور ٹینس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ٹورنامنٹ کے ڈراز نکا لے گئے جن کے مطابق پہلے روز مینز سنگلز اور بوائز انڈر 18 کے پہلے مرحلوں کے مقابلے ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے فائنلز 12 اپریل (بدھ) کو کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...