ڈی ویلیئرز نے مداحوں کیلئے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی

ڈی ویلیئرز نے مداحوں کیلئے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی
 ڈی ویلیئرز نے مداحوں کیلئے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی

  


جوہانس برگ( نیٹ نیوز ) جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلیے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی۔ AB 17 ایپ کے ذریعے مداح ڈی ویلیئرز کے معمولات کی اپ ڈیٹس کے ساتھ ان سے براہ راست بات بھی کر سکیں گے۔پروٹیز ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اینڈرائڈ اور ایپل پلیٹ فارم سے نئی ایپلی کیشن لانے کا کا اعلان کیا تھا، اس ایپ کے ذریعے مداح اسٹار بیٹسمین کے بارے میں سب سے پہلے معلومات حاصل کر سکیں گے اور ان کی زندگی کے دیگر معاملات سے بھی آگاہ ہو سکیں گے۔ AB 17 نامی ایپ کے ذریعے مداح ڈی ویلیئرز سے براہ راست بات بھی کر سکیں گے اور کرکٹر میدان سے اندر اور باہر کے اپنے معمولات کی اپ ڈیٹس بھی اس پر فراہم کرتے رہیں گے۔ اس سے مداحوں کو پتہ چلے گا کہ ایک اسٹار کرکٹ پروفیشنل بننے کیلیے کیا کیا جوکھم اٹھانے پڑتے ہیں اور جب کیمرہ سامنے نہیں ہوتا تو اسٹار کرکٹر کیا کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...