سپورٹس کی بہترین سہولتیں مہیاکرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،حنیف عباسی

سپورٹس کی بہترین سہولتیں مہیاکرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،حنیف عباسی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں مہیاکرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، لاہور میں سپورٹس کے کئی میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں نئے سپورٹس کمپلیکس اور گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی سپورٹس کے پراجیکٹس کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار لاہور ڈویژن کے سپورٹس پراجیکٹس کے اجلاس کے موقع پر کیا ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کی ہے ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ، ڈائریکٹرجنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی زاہداختر زمان بھی موجود تھے، چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سپورٹس صحت مندانہ زندگی کی علامت ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کام کیا جارہا ہے پنجاب کے تمام اضلاع میں نئے سپورٹس گراؤنڈز اور کمپلیکس تعمیر ہورہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو سپورٹس کی بہتر سہولتیں میسرآئیں ، لاہور دویلپمنٹ اتھارٹی بھی سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں خاص کر لاہور ڈویژن میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے کہا ہے کہ لاہور میں فلڈلائٹس گراؤندز بنائے جارہے ہیں کھلاڑی سپورٹس پر توجہ دیں حکومت ہر طرح کی سہولیات دے رہی ہے ، سپورٹس کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...