مصباح الحق نے پاکستان کا نام روشن کیا وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف

مصباح الحق نے پاکستان کا نام روشن کیا وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیرےئر کے عروج پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا بلاشبہ مصباح الحق نے کھلاڑی اورکپتان کی حیثیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اورپاکستان کرکٹ کے لئے مصباح الحق کی شاندارخدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے کرکٹ کے میدان میں شانداراننگز کھیلی ہے۔کرکٹ کے میدان میں مصباح الحق نے اپنے کردار اور کھیل سے ملک و قوم کانام بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کا کرکٹ کیرےئر سپورٹس مین سپرٹ کا آئینہ دار ہے۔مصباح الحق کاپاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتا ہے ۔