سکواش پریمیئر لیگ کی تقریب کا گانا سیکرٹری پنجاب سکواش شیراز سلیم نے کمپوز کیا

سکواش پریمیئر لیگ کی تقریب کا گانا سیکرٹری پنجاب سکواش شیراز سلیم نے کمپوز ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکوا ش ایسوسی ایشن کے تحت ہونیوالی پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ایک خوبصورت گانا سیکرٹری پنجاب سکواش شیراز سلیم نے کمپوز کیا جس میں ننھے بچوں کو سکواش کھیلتے ہوئے دکھایا گیا۔ سیکرٹری پنجاب سکواش شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان میں سکواش کو واپس عالمی چیمپئن بنائیں اس سلسلے میں بڑی محنت سے ٹیم ایف ایم سی نے یہ گانا کمپوز کیا ہے۔ گانا بچوں کو ایک مقصد دیتا ہے کہ ہم نے واپس آنا ہے اور جیتا ہے۔ گانے کے بول ’’دنیا کو جیت کر دکھائیں گے۔۔۔ہم اپنی جیت کو پھر سے دہرائیں گے۔۔۔اس کھیل کے میدان میں نیا جوش دکھائیں گے‘‘ ہم پھر جیتیں گے۔ ٹیموں میں شامل 49بچے کافی خوش دکھائی دیئے۔

بچوں کا کہنا تھا کہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی اس کاوش کا شکریہ، مستقبل میں بھی لیگ کا انعقاد جاری رہنا چاہئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...