پاکستان کا نام روشن کرنا میری زندگی کا اصل مقصد ہے،سلیم گلزار

پاکستان کا نام روشن کرنا میری زندگی کا اصل مقصد ہے،سلیم گلزار

لاہور(افضل افتخار)پاکستان کا نام روشن کرنا میری زندگی کا اصل مقصد ہے اور جب تک میرے دِم میں دِم ہے پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں روشن کرتا رہوں گا اور اپنے سفر کو ’’سلام پاکستان‘‘ کے نام سے منسوب کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سے لاہور سے پیدل چلنے والے سلیم گلزار عرف بوبی انکل نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واک کرنے کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ پاکستانی قوم ایک پرامن اور پیار کرنے والی قوم ہے۔ ملک میں امن و بھائی چارے کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 5فروری 2017ء کو کراچی پریس کلب سے روانہ ہوا تھا اور اپنے سفر کا اختتام 26مارچ کو لاہور پریس کلب پر کیا۔ روزانہ 30 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرتا رہا۔ سفر کے دوران مجھے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کئی لوگ مجھے مشکوک سمجھ کر رات گزارنے کے لئے جگہ نہیں دیتے تھے، مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بے گھر اور بکھرا ہوا ہوں۔ بیوی لاہور میں میکے میں رہتی ہے جبکہ بچوں کو بھائی پڑھا رہا ہے میں مسافر تنہائی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے تمام سفر کے اخراجات میرے دوستوں نے بردداشت کئے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض سے ملوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...