گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں انجینئر نگ طلبا ء کے پر اجیکٹ کی نما ئش

گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں انجینئر نگ طلبا ء کے پر اجیکٹ کی نما ئش

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں انجینئر نگ طلبا ء کے پر اجیکٹ کی نما ئش ،آئی ٹی یو نیورسٹی سمیت مختلف یو نیورسٹیو ں کے انجینئر زطلبا ء نے اپنے تیا ر کر دہ جدیدٹیکنالو جی سے لیس روبوٹس اورسمارٹ آلات نما ئش کیلئے پیش کیئے ۔وائس چانسلر ڈا کٹر حسن امیر شاہ نے نمائش کا دورہ کیا اور طلبا ء کی کا وشوں کو سراہا ۔وائس چا نسلر کا کہنا تھا کہ ایسی پرا جیکٹ کی نما ئش طلبا ء کو اپنی تخلیقی قا بلیت اور علم کا عملی مظا ہرہ کرنے میں مدد دیتی ہے ۔طلبا ء کی طرف سے پراجیکٹس پیش کرنے والے آلات میں آرمی کیلئے جا سوس روبوٹ،وائرلیس ایریگیشن سسٹم،انورٹر ،روبوٹ آرم سمیت مختلف سمارٹ آلات شامل تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...