سرکاری سکولوں میں سربراہان کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری

سرکاری سکولوں میں سربراہان کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے لیے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال کے آغاز میں تمام سکول سربراہان کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ سکولوں میں نئے آنے والے بچوں کو سکول کے گیٹ پر خوش آمدید کہیں گے۔علاوہ ازیں ہر بچے کو فری کتابیں فوری فراہم کردی جائیں گی ۔نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق سکول سربراہان کو اس بات کی بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ ان کے سکولوں میں صفائی کا معیار بہترین ہونا چاہیے اور کسی بچے سے پڑھائی کے علاوہ کوئی کام ہرگز نہ لیا جائے۔ضابطہ اخلاق میں ہدیات دی گئی ہیں کہ نرسری کے لیے خصوصی طور پر کڈز روم تیار کیے جائیں اور ہیڈ اور ٹیچرز ڈائری ہفتہ وار لکھی جائے ۔




ضابطہ اخلاق میں سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے سکول سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز فوری طور پر پر عمل درآمد کروائیں