کر پشن کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہیگی ‘ ارمغان صا د ق

کر پشن کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہیگی ‘ ارمغان صا د ق

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے کہ کر پشن کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہیگی ‘کر پشن کے خلاف ہم چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہیں ‘ آئین وقانون کے مطابق جنگ لڑ رہے ہیں فتح حق اور سچ کی ہوگی ‘تحر یک انصاف کے خلاف منفی پر وپگنڈ نے کر نیوالوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نظر نہیں آئیگا اپنے جاری بیان میں نہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ اس وقت تک جاری رہیگی جب تک کر پشن کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے حکومتی دعوے ڈھکوسلے ہیں ۔

موجودہ دورِ حکومت میں پاکستان کی اکثریتی عوام عدم مساوات اور بد تر معاشی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اُن کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...