انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کاشین ینگ یونیورسٹی سے معاہدہ

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کاشین ینگ یونیورسٹی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورشین ینگ یونیورسٹی آف کیمیکل ٹیکنالوجی چائنہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،شین ینگ یونیورسٹی آف کیمیکل ٹیکنالوجی چائنہ سے ڈین پروفیسر ویرو شین ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان دیگر نے شرکت کی۔ بعد ازاں شین ینگ یونیورسٹی کے وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف لیبارٹریوں کا دورہ کرنے کے ساتھ فیکلٹی ممبران اور طلبہ سے ملاقات کی۔
معاہدے کے مطابق شین ینگ یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 6thسمسٹر کے طلبہ کو 20انٹرنشپس کے مواقع مہیا کرے گی۔ اس سلسلے میں وہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباؤ طالبات کو ہر سال چھ ہفتوں پر مشتمل انٹرنشپ پروگرام کیلئے قیام و طعام سمیت تمام اخراجات برداشت کرنے کی مجاز ہوگی۔