انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام پھولوں کی کھیتی بارے تربیتی ورکشاپ

انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام پھولوں کی کھیتی بارے تربیتی ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام پھولوں کی کھیتی (ڈیزائن اور بزنس) بارے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، سابق ڈائریکٹر فلوریکلچرپنجاب ڈاکٹر طارق اقتدار،ماہرین بہزاد رفیق، جنید خان، ورکشاپ کو آرڈینیٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں شرکاء کوپھولوں کی موسمی خریداری، صفائی اور ان کی دیکھ بھال کیلئے انتظامات بارے سیکھنے کو ملا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم نے پھولوں کی اہمیت اور کٹے ہوئے پھولوں کی برآمدات پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر کے ویژن کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ل سائنسز کے طلباؤطالبات کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایسی معلوماتی تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

ڈاکٹر طارق اقتدار نے پھولوں کے ڈیزائن پر تعارفی لیکچر دیاجبکہ ڈاکٹر محمد ندیم نے باغبانی اور پھولوں سے متعلق بزنس پر تفصیلی گفتگو کی۔ بعد ازاں شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...