ادبستان صوفیہ کے زیراہتمام سٹیج /گروپ پرفارمنس پرمبنی سالانہ پروگرام

ادبستان صوفیہ کے زیراہتمام سٹیج /گروپ پرفارمنس پرمبنی سالانہ پروگرام

لاہور (پ ر) ادارہ ادبستان صوفیہ کے زیراہتمام، الحمرا آمرٹس کونسل لاہور میں سٹیج /گروپ پرفارمنس پرمبنی سالانہ فنکشن 2017۔کا انعقاد کیاگیاجس میں ادارہ کے ننھے منے بچوں نے بھر پورشرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروگرام میں آمدہ مہمانوں سے بھرپورداد وصول کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ادارہ کے ہونہار طالبعلم ہنزلہ نے حاصل کی۔جونیئر کلاس کی جانب سے بچوں نے والدین کوخصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام دیا کہ والدین ہی ہماری زندگی کا درخشندہ ستارہ ہیں جن کی تعظیم اور خدمت ہی اس جہاں اوراخروی زندگی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔کلاس دوم کے طالبعلموں نے خصوصی ٹیبلوں کے ذریعے مسلم اتحاد ویگانت کی ضرورت کو اجاگرکیا۔

کے جی کے ننھے طالبعلموں نے اپنے مخصوص اور سریلے انداز و عملی مظاہرے سے روشنی کے مختلف رنگوں کی پہچان کرائی۔اس موقع بچوں نے دورحاضرکے مشہور ملی ترانہ ’’اس پرچم کیسائے تلے ہم ایک ہیں ‘‘ کے ذریعے انتشارکا شکار پاکستانی قوم کیلئے ایک عظیم پیغام دیا کہ ملک وقوم کے دشمنوں سے نبردا?زما ہونے کا واحد حل ایک ہی ہے کہ ہم فردکے بجائے ایک قوم بن جائیں کیونکہ فرد کے بجائے جب ہم ایک قوم ہونگے تب ہی ہم قوم کہلانے کے مجاز ہونگے۔اس موقع پر جذباتی مناظر /ایمانی روح کو بیدار کرنے والی کارکردگی کا مظاہر ہ بھی کیاگیا۔طالبعلموں نے خوبصورت انداز میں روزمرہ اسلامی دعاؤں کی اہمیت اور ان کے اطلاق کاعملی مظاہرہ بھی کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ’’اخوت فاؤنڈیشن‘‘160کے بانی ڈاکٹرامجد ثاقب(ستارہ امتیاز) نے کہاکہ محب وطن افراد کسی بھی طریقے سے حب الوطنی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاہمیں رحمتیں اور خوشیاں تقسیم کرنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ادارہ کے پرنسپل جناب کرنل عبدالخالق ناصر (ستارہ امتیاز )160اور ادارہ کے ڈائریکٹرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس خوبصورت اور اسلامی افکار وطرز عمل کی عکاسی کرنیوالے پروگرام میں مدعوکیا۔انہوں نے پروگرام میں شریک والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ وہ خوش نصیب ہیں کہ ان کے بچے ادارہ ہذا میں زیر تعلیم ہیں کہ جہاں جدید دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اقداراورطرز زندگی کے پہلوؤں کو بھی بھرپورطریقے سے ملحوظ خاطر رکھاجاتاہے انہوں نے مزید کہا ہمیں چاہئے ہم ان بچوں کا بھی خیال رکھیں کہ جوبوجہ غربت سکول جانے سے قاصر ہیں انہوں نے کہاکہ جب ہم ایک قوم بن کرسوچیں گے تو ہمیں باہمی بھائی چارے کو پروان چڑھانے کا موقع مل سکے گا اور مواخات مدینہ کے سنہر ی طرززندگی پر عمل درا?مد ہی ہماری معاشی عدم توازن کا واحد علاج ہے۔اس موقع پر ادارہ کی ڈائریکٹرکوالٹی ایشورنس مسز رضوانہ مظہرنے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہذا میں اسلامی اصولوں پرعمل پیراہوتے ہوئے ننھے پھولوں کی ا?بیاری کی جارہی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب ’’باغیچہ ادبستان ‘‘ سے ایسے پھول پیداہونگے کی جن کی اسلامی روح پرمبنی اعلی تعلیم وتربیت کی خوشبوسے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام معطر ہوگا۔اس موقع پر ادارہ کی ڈائریکٹرمسز عالیہ عاصم ، پرنسپل عبدالخالق ناصر (ستارہ امتیاز ) اور عبدالکریم طاہراعوان بھی موجودتھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...