مختلف مارکیٹوں کے صدور کے وفد کی انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز سے ملاقات

مختلف مارکیٹوں کے صدور کے وفد کی انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز سے ملاقات

لاہور(کامر س رپورٹر)صوبہ کے مختلف شہروں کے کتابوں کی مارکیٹوں کے صدور کے وفد نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز سے ملاقات کی اور انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس سال پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی تقریباً تمام کتابیں بروقت مارکیٹوں میں پہنچ گئیں۔ جس سے تاجر اور والدین بچے وہ کتابیں حاصل کر سکے اس موقع پر ایم۔ ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی انتھک محنت اور کاوش کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس اُمید کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ تمام کتابیں اپنی شائع کرے گا تاکہ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے عوام اور تاجروں کو جو دشواری ہوئی اس کا ازالہ ہو سکے اور قوم کے نونہالانوں کو معیاری، سستی اور غلطیوں سے پاک کتابیں بروقت مہیا ہو سکیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل ماہرین کی زیر نگرانی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں قوم کی ترقی کا باعث بنیں۔

آؤٹ سورس کی مسلسل کوتاہیوں کی وجہ سے جو تھوڑی بہت عدم دستیابی کی شکایت ملی ہے آنے والے سالوں میں اس کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...