وعدوں کی تکمیل کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، وحید عالم خان

وعدوں کی تکمیل کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، وحید عالم خان

لاہور (پ ر) اپنے حلق�ۂ انتخاب میں الیکشن کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ عام انتخابات پر عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرکے پھر دوبارہ میدان عمل میں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار یو سی 230 چونگی امرسدھو میں سوئی گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کی ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے وحید عالم خان نے لیڈی کونسلر ڈاکٹر خالدہ کوثر کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وائس چیئرمین ڈاکٹر ندیم اشرف، حاجی مقبول احمد، شیخ وارث کونسلر، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر ارشد میؤ، فریاد گجر سمیت کئی دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر معذور افراد کے لئے ملازمت، گونگے بہرے، نابینا، ذہنی و جسمانی معذور افراد جو ٹریننگ اور ملازمت کے قابل ہیں، کیلئے ایک فری کیمپ کے انعقاد کا بھی کیا گیا۔

جس کی قیادت عدیل علی نے کی۔ دوران تربیت ماہانہ 1500 روپے اور فری ٹرانسپورٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس کا اہتمام لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے کہا گیا تھا۔ انہیں موقع پر علاقہ کے معززین کی جانب سے لیڈی کونسلر ڈاکٹر خالدہ کوثر کی عوامی خدمات کو بے حد سراہا گیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...