طاہر نو ید پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ سنٹرل پنجا ب کے صدر منتخب

طاہر نو ید پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ سنٹرل پنجا ب کے صدر منتخب

لاہور(کامرس رپورٹر)معروف تاجر رہنماء حاجی طاہر نو ید پاکستان تحریک انصا ف ٹریڈرز ونگ سنٹرل پنجا ب کے صدر منتخب ہو گئے ہیں اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ریجن پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے باقاعدہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔دوسری جانب مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں نے طاہر نوید کو مبار کباد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حاجی طاہر نوید کا شمار لاہور سمیت پنجاب کے بڑے تاجر رہنماؤ ں میں ہو تاہے جو آل پاکستان انجمن تاجران لاہور پنجاب اور مرکزی سطح پر عہدیدار اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دیتے رہے ہیں ۔

جس بناء پر تاجروں کی بڑی تعداد ان سے محبت اور عقیدت رکھتی ہے ۔ حاجی طاہر نوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور پنجاب ریجن کے صدر عبدالعلیم خان نے جس اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے مجھ پر پنجاب کے تاجروں کی ذمہ داری سو نپی ہے اس کو احسن طریقہ اور ایمانداری سے ادا کرنے کی کوشش کرونگا اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کروانے کے لیے ایک نئی امنگ اور پلاننگ کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان میں ایک بڑی عوامی جماعت بن چکی ہے جس میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...