پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے،ثاقب ممتاز

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے،ثاقب ممتاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے سینئر نائب صدر ثاقب ممتاز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں قیادت کا فقدان ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد و بدتمیزی قابل مذمت ہے۔عمران خان نواجوان نسل کو بے ہودہ کلچر سیکھا رہے ہیں۔تحریک انصاف جب سے سیاست میں ورد ہوئی اس نے لوگوں کی پگڑیاں ہی اچھالی ہیں ۔علیم خان اور جہانگیر ترین عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں۔ان کا احتساب اب وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے کرکٹ کے دور میں بھی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور اب سیاست میں یہ کھیل نوجوان نسل کو سیکھا رہے ہیں ۔پاکستان میں منفی ،الزام تراشی اور پرپیگنڈے کی سیاست متعارف کرانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے سب سے پہلے چار حلقوں کا رونا پیٹا پھر تین ماہ سے دھرنے میں عوام کی زندگی اجیرن بنائی اور پاناما لیکس کے نام پر سیاست کررہے ہیں ۔
یہ سب 2018کے الیکشن تک خود کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔