یو سی پی میں ڈگریاں تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب

یو سی پی میں ڈگریاں تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؒ لاہور(پ ر ) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پنجاب کالج رائیونڈ کے ماسٹر آف کامرس کے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خلیق الرحمٰن تھے۔اس موقع پرڈاکٹر تبریز شامی، ڈائریکٹر ایچ ای سی محمد لقمان، صدر چیمبر آف کامرس ویمن ونگ مس شازیہ، ڈین آئی ٹی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر زکریا بٹ، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجزپروفیسر آغا طاہر اعجاز، ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، ڈاکٹر زوالفقاراحمد، پرنسپل پنجاب کالج رائیونڈ پروفیسر اسد نثار ، وائس پرنسپل حسن جاوید، وائس پرنسپل شمع محمد حنیف سمیت طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر کامرس میں ٹاپ کرنے والے طلبہ سیدہ ربیعہ ،عشرت، دُرِ شہوار، شانزے، اقصیٰ اور فضیل کو ڈگری کے ہمراہ اعزازی تمغوں سے بھی نوازا گیا ۔
جبکہ کامیاب طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔