پیپلزپارٹی سیاسی بڑھکیں مارنے کی بجائے سندھ کے حالات بہتر کرے، سہیل محمود

پیپلزپارٹی سیاسی بڑھکیں مارنے کی بجائے سندھ کے حالات بہتر کرے، سہیل محمود

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل سہیل محمود بٹ راڈو والے نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی بڑھکیں مارنے کی بجائے سندھ کے عوام کی حالت کو بدلنے کے لئے کردار ادا کرے وہاں کے عوام جھولیاں اٹھا کر پیپلز پارٹی کو بدعائیں دے رہے ہیں وہاں کے عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد ہی ان لوگوں نے اب پنجاب کا رخ کیا ہے لیکن یہاں پر بھیا ن کی دال نہیں گلے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سندھ کو بھی پنجاب جیسا ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے وہاں کے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیں گے مسلم لیگ (ن) سندھ میں اپنی حکومت بنائے گی۔

اور سندھی عوام کو جدید سہولیات سے آراستہ کرے گی اور مسلم لیگ(ن) سندھ کے لوگوں کو لاوراث نہیں چھوڑے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...