چڑچڑے پن کے باعث خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر آئی اے کے ترین

چڑچڑے پن کے باعث خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر آئی اے کے ترین

لاہور( پ ر ) مینٹل ہیلتھ فیڈریشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر آئی اے کے ترین نے کہا ہے کہ لاقانونیت، تشدد اور کْرپشن کی وجہ سے پاکستان کے شہری زندگی کی خوشیوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ نوجوان بامقصد زندگی کا راستہ نظر نہ آنے کی وجہ سے مایوس ہیں اور ان میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے ، غصے ا ورچڑچڑے پن میں ا ضافہ ہو رہا ہے جس سے بے خوابی ا ور خوداعتمادی میں کمی کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار انھوں نے' نفسیاتی امراض کے نئے چیلنج' کے موضوع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تاحیات پروفیسرڈاکٹر خالدہ ترین، پروفیسر آفتاب آصف ,برطانیہ کے ماہرینِ نفسیات ڈاکٹر مقصود احمد، ڈاکٹر انجم بشیر اور ڈاکٹر عائشہ ترین نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ا?ئی۔اے۔کے ترین نے کہا کہ شہریوں میں غصّے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے اور وہ عدمِ تحفظ کا شکار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...