مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، فیصل میر

مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، فیصل میر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں شہید فوجیوں اورزخمی ہونے والے افراد کے متاثرہ خاندانوں سے پیپلز پارٹی کو دلی ہمدردی اور ہم ان کے لواحقین کے دکھ درد اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

نہوں نے کہا کہچئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بار بار زور دے کر کہہ چکے ہیں کہ اگر پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کرتی تو آج صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہوتا لیکن یہاں کے حکمران لیت و لعل سے اکم لے رہے ہیں ان کے اس روئیے کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...