سانحہ بیدیاں میں ملوث افراد سمیت تمام دہشتگردوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

سانحہ بیدیاں میں ملوث افراد سمیت تمام دہشتگردوں کو عبرتناک سزا دینے کا ...

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو دبٹ نے مردم شماری ٹیم پر خود کش حملے کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت، فوجیوں اور عام شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس گھناؤنی سازش میں ملوث افراد سمیت تمام دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا راستہ بند کرنے کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک سزائیں دینا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سانحہ لاہور میں فوجی جوانوں اور عام شہریوں کی شہادت پر غمزدہ اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم کے حوصلے بلند اور وہ حکومت و مسلح افواج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔ جس میں تاجر برادری پاک فو ج کے شانہ بشانہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...