حکمران چاہیں تو عوام کو پر امن اور اچھا ماحول مہیا کر سکتے ہیں،محمد اقبال
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و جنرل کونسلر یونین وکنسل 233محمد اقبال نے کہا ہے کہ عوام کے حقیقی لیڈر میاں نواز شریف ہیں جنہوں نے اپنے چار سالوں میں ثابت کیا ہے کہ اگر حکمران چاہیے تو عوام کو پر امن اور اچھا ماحول مہیا کر سکتے ہیں جو کہ انوہں نے کیا ہے ماضی میں اگر حکومتوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ کیا ہوتاتو موجودہ حکومت کو اتنے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑھتا۔انہوں نے کہا تحریک انصاف نے پہلے ایک سال چار حلقوں کا ڈرامہ رچایا پھر دھرنہ دیا اور اب پاناما لیکس پر اپنی سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ان کی منفی سیاست اسی ماہ تک اپنی موت ہمیشہ کیلئے مرنے والی ہے۔شریف فیملی سپریم کورٹ سے سرخرو ہو کر نکلے گی اور عدلیہ کی جیت ہو گی۔