حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے نوجوان طبقہ بُری طرح متاثر ہوا، رانا عبدالسمیع

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے نوجوان طبقہ بُری طرح متاثر ہوا، رانا عبدالسمیع

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری میں بے پنا ہ اضافہ ہو چکا ہے جس سے کرائم کے ریٹ میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان طبقہ بُری طرح متاثر ہواہے اور بچے بے راہ روی کاشکار ہوچکے ہیں، سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹوں میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور غریب عوام کے بچوں کی زندگیاں تباہ و بربادہو رہی ہیں، تحریک انصاف حکمرانوں کی نااہلیوں کو منظر عام پر لاتی رہے گی اور ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دے گی ۔ اشتہاری حکومت صرف اشتہاروں میں نظر آتی ہے ۔

گراؤنڈ لیول پر یہ زیرو ہیں ، جنتے پیسے یہ اشتہاروں پر خرچ کررہے ہیں اس سے کئی نئے سکول و کالج اور ہسپتال بن سکتے ہیں۔

اور عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...