امریکی خاتون اسکول ٹیچر کا بچوں کی خوشی کے لئے انوکھا اقدام

امریکی خاتون اسکول ٹیچر کا بچوں کی خوشی کے لئے انوکھا اقدام

جنوبی کیرولائنا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نارتھ چارلسٹن کی ایک رحم دل استانی نے اپنے اسکول کے بچوں کو خوشیاں دینے کے لیے انوکھا اقدام کرتے ہوئے انہیں سائیکلیں فراہم کردیں جس سے بچے پھولے نہیں سما رہے۔نارتھ چارلسٹن میں واقع پیپرہِل ایلیمنٹری اسکول میں پہلی جماعت کی ٹیچر کیٹی بلوم کوئسٹ نے بچوں کے لیے سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں نے 80 ہزار ڈالر (قریباً 80 لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم انٹرنیٹ مہم کے ذریعے جمع کی اور 650 بچوں کو نئی چمچماتی سائیکلیں دیں۔ستمبر 2016 کو کیٹی نے انٹرنیٹ چندے کی ویب سائٹ ’’گوفنڈمی‘‘ پر اپنی مہم کا آغاز کیا اور توقع تھی کہ وہ 65 ہزار ڈالر جمع کرلیں گی۔ وہ اپنے اسکول کے ہر بچے کو سائیکل دلانا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے اسکول میں بہت سے بچے ایسے ہیں جنہیں سائیکل کا شوق ہے لیکن وہ اسے خریدنے سے قاصر تھے۔خاتون ٹیچر کی تشہیری مہم بہت مقبول ہوئی اور صرف 3 ماہ میں 65 کی بجائے 80 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوگئی۔ تمام بچوں کو سائیکل کے رنگ والے لاک بھی دیئے گئے اور سر پر پہننے والے ہیلمٹ بھی اسی رنگ کے تھے جو ایک دلچسپ چیز تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...