ملائیشیا،ریت سے بنے مجسموں کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

ملائیشیا،ریت سے بنے مجسموں کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

سینڈونڈرلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے شہر Johor Bahruمیں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے سالانہ بین الاقوامی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔سینڈونڈرلینڈنامی اس فیسٹیول میں دنیا بھرسے ریت سے مجسمے بنانے کے سینکڑوں ماہر آرٹسٹ یہاں پہنچے ہیں اور اس سال کی ہالی وڈتھیم کی مناسبت سے اپنے ریت کے مجسمے بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔Dangaساحل پر منعقدہ نمائش میں مجسموں کی تیاری میں ساحل سے جمع کی گئی ہزاروں ٹن ریت کا استعما ل کیا گیا ہے۔ان فنکاروں نے ہالی وڈ فلموں کے مشہور کرداروں بیو ٹی اینڈ دی بیسٹ، الہ دین اور یاسمین،فینٹسی ونڈر لینڈ،ڈریگن،لائن کنگ اوردیوہیکل قلعے سمیت کئی معروف کرداروں کے منفرد مجسمے تیار کئے ہیں۔اس سالانہ فیسٹیول میں مقامی لوگوں کے ساتھ سیاح بھی بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...