برطانیہ میں انگریزی کا برا حال، لیٹر میں سپیلنگ کی 30 غلطیاں،خاتون پریشان

برطانیہ میں انگریزی کا برا حال، لیٹر میں سپیلنگ کی 30 غلطیاں،خاتون پریشان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگریزوں کے دیس میں انگریزی زبان کا برا حال ہے ،چھوٹے سے سرکاری لیٹر میں اسپیلنگ کی 30 غلطیاں پکڑی گئیں جس پر ایک ضعیف خاتون کو شدید تشویش لاحق ہو گئی۔انگلینڈسے تعلق رکھنے والی ڈوروتھی ایڈورڈز کی عمر 92 سال ہے۔یہ خاتون دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کے لیے فوجی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کے گھر گیس کا بل آیا جس پر ان کے بیٹے نے برٹش گیس کو خط لکھ کر بل کی تفصیلات طلب کیں جس کاجواب بھی فوری دیا گیا۔ڈوروتھی کا کہنا ہے کہ سرکاری کے جوابی خط میں ایک دو نہیں 30 غلطیاں تھیں۔ وہ غلطیاں ہجّے اورفقروں کی ترتیب وتشکیل کی تھیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ انگلینڈ کی برٹش گیس کے خط میں انگریزی کی اتنی غلطیاں ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...