الیکٹرونک چپ لگنے سے معذور شخص پیروں پر کھڑا ہوگیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عرصے سے چلنے پھرنے سے معذور شخص کے بدن میں برقی پیوند لگایا گیا جس کے بعد وہ نہ صرف اپنے پیروں کھڑا ہوگیا بلکہ انہیں حرکت بھی دینے لگا ہے۔یہ تجربہ امریکا کے مشہور اسپتال میو کلینک میں انجام دیا گیا اور ایسے تجربات پہلے ہوتے رہے ہیں تاہم اس تجربے سے مریض 15 دن کی تربیت کے بعد ہی شعوری طور پر اپنے پاؤں ہلانے لگا اور اپنے وزن پر کھڑا ہونے لگا۔ تین سال قبل یہ شخص کمر سے نیچے تک کے حصے سے معذور ہوگیا تھا اور اب ماہرین نے اس کے جسم کے اندر ایک الیکٹرونک چپ لگائی ہے جو دماغ کے پچھلے حصے یعنی حرام مغز (اسپائنل کورڈ) تک بجلی کے سگنل پہنچاتی ہے جس سے اس کے پیروں کو تحریک ملی اور وہ اپنے دونوں پاؤں پر پہلی مرتبہ کھڑا ہوا ہے۔
B