امدادی ادارے ہمارے کنٹرول والے علاقوں میں کام کریں، طالبان کی پیش کش

امدادی ادارے ہمارے کنٹرول والے علاقوں میں کام کریں، طالبان کی پیش کش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(این این آئی)طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان میں کام کرنے والے بین الاقوامی امدادی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اْن علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں شروع کریں، جو طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کی طرف سے یہ مطالبہ امدادی تنظیموں اور خاص طور پر اسلامی امدادی تنظیموں سے کیا گیاکہ وہ اسلامی امارات کے کنٹرول والے علاقے میں عام افغانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، افغان حکومت اس وقت افغانستان کے مجموعی طور پر 60 فیصد سے بھی کم علاقے پر اپنا کنٹرول رکھتی ہے۔
جبکہ بقیہ 40 فیصد سے زائد علاقے میں سے زیادہ تر طالبان کے کنٹرول میں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -