ذوالفقار بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ہیں ، سید محسن عباس

ذوالفقار بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ہیں ، سید محسن عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہور معروف شخصیت ،بابائے سیاست اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید محسن عباس نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کا دن صرف جیالوں کے لئے ہی ایک سیاہ دن نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان بالخصوص امت مسلمہ کے لئے بھی ایک سیاہ دن ہے کیونکہ اگر آج بھٹو شہید زندہ ہوتے تو پاکستان اقوام عالم کو لیڈ کررہا ہوتا اور پاکستان میں آنے کے لئے لوگ اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہم بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے اگر ہمیں بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دینا پڑا تو اس کے لئے بھی دریغ نہیں کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید محسن عباس نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ہیں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر انہوں نے اسلام کی بڑی خدمت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -