عبوری سیاسی انتظام کے بعد بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے،برطانوی وزیر خارجہ

عبوری سیاسی انتظام کے بعد بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے،برطانوی وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز (آن لائن)برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے شام کے موضوع پر برسلز میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہا ہے کہ شام میں کسی عبوری سیاسی انتظام کے بعد شامی صدر بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کے بعد کی، جس میں 72 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یورپی یونین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کے موقع پر جانسن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو شام میں جاری انسانی امدادی کاررائیوں میں تعاون کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی طرف سے شامی تنازعے کے سیاسی حل کی تلاش کے لیے مذاکراتی سلسلے کی حمایت کرنی چاہیے۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسا نہیں دیکھتے کہ شام میں اپنی کارروائیوں کے بعد بشار الاسد اقتدار میں رہیں۔ بورس جانسن کے مطابق شامی تنازعے میں ہلاک ہونے والے 4 لاکھ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری بشار الاسد کی حکمرانی پر عائد ہوتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -