سعودی عرب کی ادلب میں کیمیائی حملے کی شدید مذمت

سعودی عرب کی ادلب میں کیمیائی حملے کی شدید مذمت

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے شام کے شمالی شہر ادلب کے نواحی علاقے خان الشیخون میں گذشتہ کیے گئے کیمیائی گیس کے مہلک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک اہم عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ادلب میں مہلک کیمیائی گیس کے حملے کے نتیجے میں بے گناہ بچے اور عورتیں جاں بحق ہوئی ہیں۔ اس واقعے نے اسد رجیم کے مکروہ اور سفاک چہرے کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادلب میں کیمیائی حملہ شام میں جاری انسانی المیے کی بدترین مثال ہے۔ اس مجرمانہ جارحیت کی ذمہ داری اسد رجیم پرعاید ہوتی ہے جو گذشتہ کئی سال سے اپنے ہی عوام کا قتل عام کررہی ہے۔سعودی عرب کا کہناتھا کہ اسد رجیم کی طرف سے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال سنگین جرم ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین، بین الاقوامی انسانی ضابطوں، اخلاقی اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2118 اورکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کی قرارداد 2209 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...