یمن میں الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے لیے دو بریگیڈ تیار

یمن میں الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے لیے دو بریگیڈ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی) یمنی ذمے داران نے بتایا ہے کہ صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت نے الحدیدہ کی بندرگاہ کو واپس لینے کے لیے دو تربیت یافتہ بریگیڈوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پہلا بریگیڈ الحدیدہ سے 230 کلو میٹر شمال میں میدی کے علاقے میں جب کہ دوسرا بریگیڈ الحدیدہ کے جنوب میں 130 کلو میٹر کی دوری پر الخوخہ کے علاقے کے باہر تعینات ہو گا۔ اس کا مقصد اسلحے کی اسمگلنگ کی کارروائیوں اور امدادی سامان کے ٹرکوں پر باغیوں کے دھاوے کو روکنا ہے۔یمنی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ الحدیدہ کی بندرگاہ کے ذریعے اسلحے کی اسمگلنگ اور امدادی سامان لوٹ لینے کی کارروائیوں میں حوثیوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے اقوام متحدہ کو ثبوت اور دستاویزات پیش کر چکی ہے۔ لہذا ملیشیاؤں سے اس بندرگاہ کو آزاد کرانے کا وقت قریب آ چکا ہے۔یمن کی وزارت دفاع کے ایک سینئر ڈائریکٹر محسن خصروف کے مطابق متوقع فوجی کارروائی میں جلدی کا ایک سبب " اقوام متحدہ کی جانب سے اس درخواست کو نظر انداز کرنا ہے جس میں الحدیدہ کی بندرگاہ کی مسلسل نگرانی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کارروائی کے لیے سیاسی فیصلہ ہو چکا ہے اور عسکری تیاری مکمل ہو چکی ہے اور اب الحدیدہ کی بندرگاہ کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے صرف الٹی گنتی کا انتظار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -