امریکا کا ایک ایف 16 طیارہ گر کرتباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

امریکا کا ایک ایف 16 طیارہ گر کرتباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام نے میری لینڈ کے نیشنل پورٹ کے قریب ایک ایف سولہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ گذشتہ روز پیش آیا تاہم طیارے میں سوار پائلٹ نے کود کو جان بچائی۔امریکی حکام کے مطابق فضائیہ کا ایک ایف 16جنگی جہاز دوران پرواز گرکر تباہ ہوگیا۔امریکی محکمہ دفاع کے دو اہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگی طیارہ نیشنل پورٹ کے جنوب مغرب میں چھ میل دور ایک ویران علاقے میں کر تباہ ہوا ہے۔ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا تاہم حکام اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...