عراق کے شہر تکریت میں داعش کا حملہ، 26افراد ہلاک، 40زخمی

عراق کے شہر تکریت میں داعش کا حملہ، 26افراد ہلاک، 40زخمی

موصل (این این آئی)عراق میں سکیورٹی اور طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ تکریت شہر میں داعش تنظیم کے حملے کے نتیجے میں 14 پولیس اہل کاروں سمیت کم از کم 26 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے ارکان نے تکریت شہر کے وسطی علاقے میں الزہور اسٹریٹ پر پولیس کے گشتی دستے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے میں شہریوں کی ہلاکت بھی ہوئی جب کہ عراقی پولیس اور ایک عمارت میں چھپے ہوئے مسلح افراد کے درمیان ابھی تک جھڑپ جاری ہے۔عراق کے صوبے صلاح الدین بالخصوص تکریت میں وقتا فوقتا ہونے والے حملوں اور دھماکوں میں شہریوں کا جانی نقصان دیکھنے میں آتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...