سعودی عرب، دہشت گردی میں ملوث 77ملزمان گرفتار

سعودی عرب، دہشت گردی میں ملوث 77ملزمان گرفتار

  



الریاض(این این آئی)سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہاہے کہ فورسز نے ماہ جمادی الاخر میں دہشت گردی میں ملوث مقامی باشندوں سمیت مجموعی طور پر 77 افراد کو حراست میں لیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد میں ایک کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 53 کا تعلق سعودی عرب ہی سے ہے جب کہ باقی 24 مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔سعودی پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں 16 کا تعلق ترکی سے ہے۔ اس کے علاوہ دو شامی شہری جب کہ بنگلہ دیش، مصر، بھارت، نائجیریا، نیپال اور کویت سے تعلق رکھنے والا ایک ایک شخص شامل ہے۔سعودی عرب میں دہشت گردی کی فہرست میں تین ترک باشندوں کا نام شامل ہے۔ وہ گذشتہ برس مملکت میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...